نیب کا الیکشن کمیشن سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب

جمعرات 19 اپریل 2018 23:51

نیب کا الیکشن کمیشن سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) نیب نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس مطابق قومی احتساب بیورو نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ الیکشن کمیشن نے نیب کو پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ دینے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن جلد ہی پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ نیب کو بھجوا دے گا۔

الیکشن کمیشن پرویز مشرف کے 2013 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ دے گا، نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کے لیے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی درکار ہیں۔ واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر قصور نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے پر مسترد کردئیے تھے۔