ْمخالف جماعتیں اپنے صوبوں میںعوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں‘ ملک منصور افسر

جمعرات اپریل 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف دونوں جماعتیں گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے اپنے صوبوں میں جہاں ان کی حکومتیں قائم ہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں ،ان دونوں جماعتوں کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی صفررہی ہے‘ آئندہ قومی الیکشن میں یہ عوام کے سامنے اپنے کون سے کارنامے رکھیں گے‘ عوام صرف اس ہی پارٹی یاامیدوارکوووٹ دینگے جنہوں نے ان کیلئے کچھ کیا ہے اوراس وقت صرف مسلم لیگ ن اوراسکی قیادت کوہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان کو بحرانوں سے نکالا،،پنجاب کوترقی یافتہ صوبہ بنایا ،ملک کو دہشتگردی،،بجلی،،گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے عذابوں سے نجات دلائی عوام کی خدمت کومشن بنایا انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ایک بارپھرحکومت بنائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی آفس برف خانہ چوک میں ن لیگی کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک منصورافسرنے کہا کہ عمران خان کاکام صرف اورصرف حکومت پر بلاجوازتنقید کرنا ہی رہ گیا ہے ،عوام اب پی ٹی آئی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ صرف مسلم لیگ ن کو ہی ملے گا ۔راولپنڈی کینٹ کے علاقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔