شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کے سپیشل گانے میں سکھویندر سنگھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

جمعہ 20 اپریل 2018 10:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کے سپیشل گانے میں سکھویندرسنگھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ میں سلمان خان سپیشل گانے میں نظر آئیں گے جو شاہ رخ خان اور سلمان خان پر فلمایا جائے گا۔ گانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف شامل ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان بونے کے روپ میں نظر آئیں گے، فلم کے ہدایتکار آنند ایل رائے ہیں۔