
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی نے خوفناک رخ اختیار کر لیا ہے ‘مشترکہ حریت قیادت
ْجبر و استبداد کی کارروائیوں کی اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹریبونل سے تحقیقات کا مطالبہ
جمعہ 20 اپریل 2018 11:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زارکے حوالے سے جو اطلاعات مل رہی ہیں حریت قیادت انہیں ثابت کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں کسی بھی تحقیقاتی کمیشن کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیارہے۔
مشترکہ قیادت نے مقبوضہ علاقے اوربھارتی جیلوں میں نظر بند کشمیریوں پر تشدد ڈھانے، ان سے بیگار لینے، انہیں ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنانے، نظر بند طلباء کو نصابی کتابیں فراہم نہ کرنے اور انہیں ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بھارتی ریاستی دہشت گردی نے ایک خوفناک رُخ اختیار کر لیاہے جسے روکنے کے لیے عالمی برادری کی مداخلت ناگزیر بن چکی ہے۔ مزاحمتی قیادت نے کٹھوعہ میں آٹھ سالہ کم سن بچی کی آبرو ریزی قتل کے بہیمانہ واقعے میں ملوث بھارتی پولیس اہلکاروں کو سرکاری تحفظ فراہم کرنا لاقانونیت اور سرکاری دہشت گردی کا بین ثبوت ہے۔ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ اس قسم کے گھنائونے واقعات میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس المناک واقعے کے خلاف کشمیریوں خاص طور پر طلباء کا ردعمل ایک فطری عمل ہے لیکن بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کامسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ مشترکہ قیادت نے کہا کہ متاثرہ بچی کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے انتہائی سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلیوں پر عائد ہو گی۔انہوںنے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں نظم و ضبط اور اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ان عناصر سے ہوشیار رہیں جو اتحاد کو کمزور کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
-
وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
ْپاکستان اورفلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
-
’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
-
سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز ایک تاریخی قدم ہے ،ہر سال پاکستان میں تقریباً 5 ہزار خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہو جاتی ہیں ، سید مصطفیٰ کمال
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ کے دورہ کے دوران مسجد قباء میں حاضری دی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر پرتپاک استقبال ، سعودی فضائیہ کے لڑا کا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو حصار میں لے لیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسجد نبوی ﷺ میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد شہرِ مقدس کے تاریخی مقامات اور زیارات پر حاضری
-
تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
-
ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے، اوگرا
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.