یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک

ْدوبلی اور ابو سری یمن میں القاعدہ کے دو انتہائی خطرناک لیڈر خیال کیے جاتے تھے،یمنی حکام

جمعہ اپریل 12:14

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سرکاری سکیورٹی فورسز کی ایک چھاپا مار کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایاکہ ان دونوں مہلوک لیڈروں کے نام مراد الدوبلی اور حسن ابو سری ہیں اور یہ دونوں انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔یمنی سکیورٹی فورسز نے ابین کے ضلع وضع میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ کے بعد کارروائی کی تھی اور اس میں یہ دونوں مارے گئے ۔حکام نے مزید بتایا کہ دوبلی اور ابو سری یمن میں القاعدہ کے دو انتہائی خطرناک لیڈر خیال کیے جاتے تھے۔