پشاور،نجی کالج میں رنگا رنگ تقریب کاانعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 12:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پشاور میں نجی کالج کی رنگارنگ تقریب کے دوران طلبہ کی عمدہ پرفارمنس نے تقریب کو چارچند لگادیئے،طلبہ نے معاشرتی مسائل پرسنجیدہ اور مزاحیہ خاکے پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی، گزشتہ روز نشترہال میں دی مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل بورڈ پروفیسر محمد ندیم مہمان خصوصی جبکہ ممتاز شاعراور کالم نگارپروفیسرڈاکٹر ناصر علی سعید ،کالج کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر الیاس فاروقی کے علاوہ کالج ہذا کے اساتذہ، طلباء اور والدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر نوجوانوں نے عمدہ پرفارمنس پیش کرکے شائقین کے دل موہ لیے‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد ندیم نے کہا کہ ان کا مسلم ایجوکیشن سسٹم سے پرانا تعلق ہے، تعلیمی ادارے کا مقصد نوجوانوں کی جسمانی وروحانی تربیت کرنا ہے اور مسلم کالج آف کامرس میں بچوں کی کردارسازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ حالات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے لہٰذا نوجوانوں کو تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو تیاررکھنا چاہیے، طلبہ اپنی زندگی میں ٹارگٹ کا تعین کریں اور اس کے حصول کیلئے محنت کریں تو کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ونجی تعلیمی ادارے ملکر ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔ تقریب سے خطاب میں پروفیسرناصر علی سعید نے بتایا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ چند لمحے تفریحی کیلئے بھی نکالنے چاہئیں جس سے ذہن اورصحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو شیلڈز اور میڈلز بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :