جنوبی افریقہ میں مظاہرے، صدر نے دورہ برطانیہ مختصرکر دیا

جمعہ اپریل 14:00

کیپ ٹاون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) جنوبی افریقہ میں پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے صدر سیرل رامافوسا اپنا دورہ لندن مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہ کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے ایک شمال مغربی صوبے میں مظاہرین ملازمتوں، ہاؤسنگ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔ اس دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کئی گاڑیوں کو نذر آتش اور دوکانوں کو لوٹا گیا۔ صدر راما فوسا نے سکیورٹی فورسز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔