ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی، میکسیکن باکسر سائول کانیلو الواریز کو 6 ماہ پابندی کا سامنا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:57

میکسیکن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) میکسیکن باکسر سائول کانیلو الواریز کو رواں برس کے شروع میں دو ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 6 ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پر پابندی کا اطلاق 17 فروری کو لئے گئے ٹیسٹ سے رکھا گیا ہے اسلئے وہ 17 اگست کے بعد مقابلوں کیلئے اہل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

27 سالہ میکسیکن مڈل ویٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرمعیاری گوشت کھانے کی وجہ سے ان کے 17 اور 20 فروری کو لئے گئے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

ان کے پروموٹر نے کہا کہ الواریز ستمبر میں رنگ میں واپسی کیلئے پر جوش ہیں۔ واضح رہے کہ الواریز نے 52 مقابلوں میں سے 49 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ دو ڈرا کیں اور صرف ایک میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ الواریز پر ابتدائی طور پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی تاہم اپیل کے بعد ان کی آدھی سزا کم کر دی گئی تھی۔