پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ اپریل 16:23

پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑا دئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑا دئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاتی امرا سے سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلانے کا عمل شروع نہ ہو سکا، جاتی امرا میں ایلیٹ فورس کے 200 اہلکاروں سمیت 3 ہزار سکیورٹی اہکار موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جاتی امرا کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو 14 اضلاع سے بلوایا گیا ہے۔ ایس پی سکیورٹی وقار قریشی کو ایس پی جاتی امرا تعینات کیا گیا۔ یاد رہےکہ گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیر متعلقہ افراد کو دی گئی سکیورٹی واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔