اسپیکر ہمارے خلاف ریفرنس کی بجائے اپنے خلاف نیب ریفرنس کی فکر کریں ،پی ایس پی ارکان اسمبلی

احتجاج کے لئے اسمبلی ہماری مجبوری نہیں ایوان سے باہر رہ کر بھی صدائے احتجاج بلند کرتے رہیںگے ،محمد دلاور خان ،ندیم راضی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ایم کیوایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی ہمارے خلاف ریفرنس کی فکر چھوڑیں وہ اپنے خلاف نیب کے ریفرنس کی فکر کریں جو انکی کرپشن پر بنایا جارہا ہے عوام کے لئے پانی مانگنے پر ریفرنس کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمد دلاور خان، ندیم راضی، سمیتا افضال، ناہید بیگم اور سید حفیظ الدین نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیکن افسوس کہ پانی مانگنے پر ہمارے خلاف ریفرنس بھیجنے کی دھمکی دی جارہی ہے جو قابل افسوس اور مذمت ہے ہم دھمکیوں سے مرعوب ہونگے نہ احتجاج سے رکیں گے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لئے اسمبلی ہماری مجبوری نہیں ایوان سے باہر رہ کر بھی صدائے احتجاج بلند کرتے رہیںگے رہنماں نے کہا کہ ایوان میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بلب پہننے سے کچھ نہیں ہوگا اس طرح تو کراچی میں کچرا بہت ہے اور آوارہ کتوں کی بھی بہتات ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ سو پانی کے ٹینکر مانگے تھے پیسے جمع کررہے تھے اور اسمبلی کی لائیٹں بند کردی گئیں یہ کہاں کا انصاف ہے حکومتی اراکین مذاق اڑا رہے تھے کہ تین دن احتجاج کرکے دیکھائیں ہم پانی کی فراہمی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ارکان نے بتایا کہ پی ایس پی کے ارکان نے سو ٹینکروں کے لئے ایک لاکھ روپے جمع کرکے حکومتی ایم پی اے امتیاز شیخ کو جمع کرکے دئیے ہیں۔