کراچی، بنگلہ دیشی باشندوں کی وطن واپسی، ڈی جی ایف آئی اے ، محکمہ داخلہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری

جمعہ 20 اپریل 2018 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے بنگلہ دیشی باشندوں کی وطن واپسی کے معاملے کی سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے ، محکمہ داخلہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں بنگلہ دیشی باشندوں کی وطن واپسی کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کو درخواست گزاروں کمال پاشا و دیگر نے بتایا کہ 30 سے زائد افراد پر مشتمل خاندان بنگلہ دیش واپس جانا چاہتا ہے ۔

خاندان کی واپسی میں ایف آئی اے رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ایف آئی اے حکام کو قانونی دستاویزات کلیئر کرانے کی ہدایت دے ۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے ، محکمہ داخلہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔