تمام محکموں کو بڑی گاڑیوں کے حوالے سے جامع رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

وزراء اور سرکاری افسران کے زیر استعمال لینڈ کروزرز اور پراڈو بارے آگاہ کیا جائے ‘ ایس اینڈ جی اے ڈی

جمعہ اپریل 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے تمام محکموں کو بڑی گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے جامع رپورٹ مرتب کر کے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لیے جانے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام محکموںکو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ وزراء اور سرکاری افسران کے زیر استعمال لینڈ کروزرز اور پراڈو بارے جامع رپورٹ مرتب کر کے فوری طو رپرجمع کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :