شہر قائد میں سالانہ 30ہزار سے زائد ٹریفک حادثات ،قیمتی جانوں کا ضیاع

ْحادثات میں موٹر سائیکل سوار اورلاپرواہی سے سڑک عبور کرنے والوں کی تعداد پہلے نمبر پر ہے

جمعہ 20 اپریل 2018 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کراچی میں ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق شہر قائد میں سالانہ 30ہزار سے زائد حادثات ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع،عمر بھر کی معذوری اور ملکی معیشت کو اربوں روپے سالانہ کا نقصان اٹھانا پڑ رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں سالانہ 30ہزار سے زائد روڈ حادثات رپورٹ ہورہے ہیں حادثات کا شکار بننے والوں کی اکثریت 15 سے 25 سال کے نوجوانوں کی ہے۔

حادثات میں موٹر سائیکل سوار اورلاپرواہی سے سڑک عبور کرنے والوں کی تعداد پہلے نمبر پر ہے جبکہ بسوں اور ویگنوں وغیرہ میں لٹک کر سفر کرنے والوں کا حادثے کی دوسری بڑی وجہ ہے۔تیز رفتاری کے باعث سپرہائی وے پر کئی جان لیوا حادثات ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

پڑھا لکھا طبقہ بھی قانون کی پاسداری نہیں کرتا۔کراچی میں سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ہیں جس کے محفوظ استعمال سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق موٹر سائیکل کے حادثات سے زیادہ تر سر اور ٹانگوں کے زخمی آتے ہیں۔لاپرواہی سے روڈ کراس اور گاڑی تیزچلانے والوں کی اکثریت ہوتی ہے۔شہر کے ماضی اور موجودہ دور کے حادثات کی وجوہات میں مماثلت نہیں ہیعوام موجودہ دور میں حادثات کی سب سے بڑی وجہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں قرار دیتے ہیں