البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو میں بچوں کیلئے آگاہی وتفریحی سرگرمی، پتلی تماشے کا انعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جمعہ کے روز چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں پتلی تماشے کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بیورومیں مقیم بچوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور ان میں صفائی کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

پتلی تماشے کی مدد سے بچوں کو ارد گرد میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ترغیب دی گئی اوران کو بتایا گیا کہ انفرادی اور اجتماعی کاوشوں سے شہروں میں آلودگی اور کوڑا کرکٹ کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پتلی تماشے سے قبل بچوں میں آرٹ مقابلے کا انعقاد کرایا گیاجس میں بچوں نے مختلف تصاویر میں رنگ بھرے۔البیراک ٹیم نے مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ۔ طلباء کیلئے فیس پینٹنگ کا سٹال بھی لگایا گیا ۔ مزید براں، البیراک کی جانب سے عمارت کی حدود میں شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر منیجر کمیونیکشینز البیراک نعیمہ سعید اور اسسٹنٹ منیجرز سعدیہ رفیق، سہیل محمود، سلمان اعجاز اور وجیہیہ اعجاز موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :