ہری پور: 10سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ اپریل 20:04

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) نواحی علاقہ بیڑ کی حدود میرا سیداں میں 10سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے گرفتار ملزم دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جرگہ کے ممبران جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیے گے تفصیلات کے مطابق تھانہ بیڑ کی حدود صوابی میرا میں 10سالہ بچے ذوالقرنین سے ملزم ریاض شاہ نے زبردستی زیادتی کی اور بعد ازاں بچے کے ورثاء کو تھانہ بھی نہ جانے دیا گیا اور جرگہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزم کو از خود گاؤں بدر کرتے ہیں مگر ایسا نہ ہوا جس پر متاثرہ بچے کے چچا نے ڈی پی او ہری پور خالد ہمدانی کو درخواست دے رکھی تھی جس پر جرگہ کے ممبران اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا پولیس نے عدالت سے ملزم ریاض کا جسمانی ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کر دی جبکہ جرگہ ممبران کو بھی جیل یاترا پر روانہ کر دیا گیا ہے