جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے جہاں موسم خوشگوار بنا دیا، وہیں فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی نوید سنا دی

جمعہ 20 اپریل 2018 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے جہاں موسم خوشگوار بنا دیا، وہیں فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا، تاہم کراچی میں بھی ممکن ہے کہ بارش ہو جائے آزاد کشمیر، استور، ملتان، خانیوال، مری، گلیات، زیارت، لاہور، گوجرہ، گوجرانوالہ، بنوں، بھکر، اٹک، ہزارہ، کوہستان، گلگت بلتستان، پنڈی بھٹیان، ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، ،شورکورٹ کینٹ، بہاولپور، بورے والا،پتوکی،چکوال، قصور ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سے جاری بارش نے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت کو کم کردیا، تاہم وقفے وقفے سے جاری بارش سے مختکف علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب ( راول پنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن) بالائی خیبرپختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن )، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیزہوا?ںاور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران ہزارہ، پشاور، راول پنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٴں/ آندھی اور ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔ عباس شاہد