پی ٹی آئی ہماری سیاست کا محور ہے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنا اور پاکستان سے روایتی و کرپٹ سیاست کا خاتمہ ہمارے مشن کا حصہ ہے

پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے رہنماعظیم رضاچوہدری کی بات چیت

جمعہ اپریل 21:13

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف یو اے ای کے رہنماعظیم رضاچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی ہماری سیاست کا محور ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنا اور پاکستان سے روایتی و کرپٹ سیاست کا خاتمہ ہمارے مشن کا حصہ ہے جس کی تکمیل کے لئے آزاد کشمیراور پاکستان پھر میں عمران خان کے متوالے دن رات محنت کر رہے ہیں جس کی بدولت پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہت جلد قائم ہوگی پاکستان تحریک انصاف کا منشور کرپشن کا خاتمہ ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے آزاد کشمیر میں عمران خان کے متوالے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے جیالے یک صف کھڑے ہیں اور آزاد کشمیر سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اور پاکستان میں حقیقی معنوں میں گڈگورئنس کے قیام کیلئے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آزاد کشمیر کی یوتھ ہر اول دستہ کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاعظیم رضاچوہدری نے کہا کہ اوورسزکشمیری آزاد کشمیر کی پہچان ہیں اور آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اوورسیز کشمیری و پاکستانی عمران خان سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں کہ پاکستان اور آزاد کشمیر سے روایتی سیاست کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کی مضبوطی اور پی ٹی آئی کی حکومت سے ہی ممکن ہے۔