معروف صحافی رابعہ رزاق کے والد کے قتل میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں منسوخ ‘دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 21:28

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) معروف صحافی رابعہ رزاق کے والد محترم کے قتل میں ملوث ملزمان کی اعلی عدالت نے ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا تین ملزمان کو چودہ چودہ سال کی سزا اور ایک ملزم کو آٹھ ماہ کی سزا دی ہے راولاکوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر صحافی سردار رابعہ رزاق کے والد سردار عبدالرزاق کو چھ سال قبل راولاکوٹ شہر میں ذمین کے تنازعہ پر محکمہ مال کے ملازم سردار عابد سردار اظہر مرشد ،سردار ظفر اقبال اور سردار احتشام شریف نے قتل کر لیا تھا چار سال یہ لوگ گرفتار رہے راولاکوٹ کی مقامی عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کیا جس کے خلاف سردار رابعہ رزاق نے اگلی عدالت سے رجوع کیا آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آفتاب تبسم علوی اور راجہ شیراز کیانی پر مشتمل عدالت نے جمعرات کے روز اس مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا انھیں آزاد کشمیر ہائی کورٹ مظفرآباد کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا سردار عابد ،سردار اظہر مرشد ،سردار ظفر اقبال کو چودہ چودہ سال قید کی سزا دی گئی جبکہ سردار احتشام شریف کو ایک سال کی سزا دی گئی ۔

(جاری ہے)

رابعہ رزاق نے عدالت کے اس فیصلے کو حق وانصاف کی فتح قرار دیا ۔