ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی عمران شاہین سے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان کی ملاقات ‘ضلع جہلم ویلی کے مسائل پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 اپریل 2018 21:28

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین سے صدر مسلم لیگ(ن)وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان نے ملاقات کی اور ضلع جہلم ویلی بھر کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے کہا کہ سائل کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کے لیئے ون ونڈوفیسلی ٹیشن سینٹر کا قیام عمل میں لارہے ہیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم ہوسکے عوامی تعاون سے ہی اسے کامیاب بنایا جاسکتا ہے اس موقع پر صدر مسلم لیگ(ن)وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان نے کہا کہ ہٹیاں بالا ایک پرامن ضلع ہے نوزائیدہ ضلع کے مسائل بھی زیادہ ہیں امید ہے کہ مل جل کرمسائل کے حل کے لیئے اقدامات کریں گے۔

۔۔