محدود مشینری اور وسائل کے باوجود سہ مائی صفائی مہم جاری رکھی ہوئی ہے،احسان اللہ محسود

جمعہ 20 اپریل 2018 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو احسان اللہ محسود نے کہا ہے کہ محدود مشینری اور محدود وسائل کے باوجود ہم نے یکم اپریل 2018سے 30جون 2018کے تین ماہ کے لیئے سہ مائی صفائی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ ہسپتال،آشیانہ شاپنگ پلازہ،لغاری گیٹ،کوٹلی امام حسین سمیت دیگر علاقوں میں گندگی کے لیئے نئے ڈسٹ بین رکھ دیئے گئے ہیں۔

دریا بند روڈ کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو احسان اللہ محسود نے مختلف یونین کونسلز کے دوروں کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی سٹیزن پورٹل آن لائن کمپلینٹ کے حوالے سے سینکڑوں کمپلینٹس کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے، اسی طرح رائٹ ٹو پبلک سروسسز کے تحت صفائی کے حوالے سے شکایات کا بھی ازالہ ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کیلئے جی ایل آئی گاڑی کی خرید کی بجائے میں صفائی کے مسئلہ کے حل کیلئے دس موٹر سائیکل لوڈر اور ایک ٹریکٹر بمعہ فرنٹ انڈ لوڈر خرید رہا ہوں۔ یہ چھوٹی گاڑیاں تقریباًسات ہزار کلو تک روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھائینگی انہوںنے کہا کہ صفائی کے مسئلہ کے حل کیلئے ہم نے پہلی مرتبہ اپنے تمام اہلکاروں کی فہرستیں وارڈ ناظمین اور نائب ناظمین کے حوالے کر دیں ہیں، اب اہلکاروں کا چیک اینڈ بیلنس ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :