شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سلوٹا)کے نو منتخب عہدیدارا ن کی یونیورسٹی کی وائس چانسلر سے ملاقات

جمعہ 20 اپریل 2018 22:07

سکھر۔20اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (سلوٹا)کے نو منتخب عہدیداران نے سلوٹا کے صدر پروفیسرایاز گل اور جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو کی قیادت میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے سلوٹا کے نو منتخب عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ برادری یونیورسٹی کی سب سے اہم اسٹیک ہولڈرز ہے۔ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور قوم کے بہترین مستقبل کے ضامن ہیں۔ ڈاکٹر پروین شاہ کہا کہ اساتذہ کے حقیقی اور قانونی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جا چکے ہیں۔ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یہ ادارہ ہمارا اپنا ادارہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں چاہئے کہ ہم اسے اپنا سمجھیں اور اس کی تدریسی وتحقیقی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

پروفیسرایاز گل اور پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو نے وائیس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ادارے کے مفاد میں اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی ترقی میں وائیس چانسلر اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ اس موقع پر سلوٹا کے عہدیداروں نے تعلیم، تحقیق اور تعمیراتی ترقی پر وائیس چانسلر کے کردار کی تعریف کی۔ پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر نائب صدر، عنایت اللہ بھٹی جوائنٹ سیکریٹری، سراج احمد سومرو فنانس سیکریٹری، ابراہیم کھوکھر پریس سیکریٹری، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز جونیجو، پروفیسر ڈاکٹر فیاض رضا چانڈیو، ڈاکٹر منیر احمد شاہ، ڈاکٹر واحد بخش جتوئی، ڈاکٹر مجیب الرحمن ابڑو، ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈاکٹر عبداللہ میتلو، سید طارق حسین شاہ، عاشق لاشاری، زین العابدین آریجو ممبران ایگزیکیوٹو کانسل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :