صوبائی حکومت نے صوبے کے مختلف سکولوں میں 41لیبارٹری اسسٹنٹس کی گریڈ 8میں تقرری کر دی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) صوبائی حکومت نے صوبے کے مختلف سکولوں میں 41لیبارٹری اسسٹنٹس کی گریڈ 8میں تقرری کر دی ہے لیبارٹری اسسٹسنس کی تقرری محکمہ تعلیم نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کی ہے محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق جن 41لیبارٹری اسسٹنٹس کی تقرری پشاور سمیت ساتوں ڈویژن کے مختلف سکولوں میں کی گئی ہیں ان میں محمد ممتاز ، محمد عبداللہ ، واحد گل ، تیمور جان ، عبید الرحمان ،حیدر زمان ، ضیاء الدین ، عظمت خان ، کلیم اللہ ، سجاد خان ، محمد جواد ، ضیاء الدین ، نوید اللہ ، ارشد علی وغیرہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جن سکولوں میں ان کی تقرری کی گئی ہے ان میں فوری طور پر چارج سنبھالنے کی ہدایات کی ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف سکولوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :