عمران خان یاد رکھیں آئندہ انتخابات میں قوم آپ کے جھوٹ پر آپ کا احتساب کریں گے، ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

جمعہ اپریل 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان یاد رکھیں آئندہ انتخابات میں قوم آپ کے جھوٹ پر آپ کا احتساب کریں گے - وہ دعوی کرتے تھے کہ ہم میٹرو پر وسائل لگانے کی بجائے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائیں گے - انہوں نے نہ تو کوئی تعلیمی ادارہ اور نہ ہی کوئی ہسپتال بنایا- پنجاب حکومت اور عوام نے اپنے وسائل سے سوات میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا تھا - کے پی کے کی حکومت اس ہسپتال کو چلانے میں بھی قاصر ہے اور وہ کہہ رہی ہے کہ نان سیلری بجٹ کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائی- پنجاب کی حکومت اور عوام نے خوش دلی سے عطیہ دے کر اس ہسپتال کا تحفہ آپ کو دیا اور آپ اسے بھی چلانے میں ناکام ہیں - کے پی کے میں دودھ اور شہد کی نہریںبہانے کے دعوے کرنے کی بجائے عملی اقدامات کئے جاتے تو اچھا ہوتا۔