Live Updates

آنے والے انتخابات میں آزمائے ہوئے لوگوں کو عبرتناک شکست دیں گے،، بابر یوسفزئی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز انصاف ہاؤس بلوچستان میں کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ھوئے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں قوم پرستوں سمیت آزمائے ہوئے تمام لوگوں کو عبرتناک شکست دیں گے عوام کو قوم پرستوں اور ماضی میں کرپٹ حکمرانوں کی حقیقت پتا چل چکی ہے قوم پرستوں نے ساڑھے چار سال اقتدار میں رہ کر عوام کو صرف سبز باغ دکھائے عوام کو بجوقوف بناکر صرف اپنے خاندانوں اور چند مخصوص افراد کو نوازا گیا آج بلوچستان کی حالت ہم سب کے سامنے ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے حالیہ صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند اور اعلی قیادت کا تمام بلوچستان کا کامیاب دورہ اور عوامی پذیرائی پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی صدر کے اعزاز میں جلد پورے صوبے میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا اور بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پورے بلوچستان میں کرپٹ عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ہم نے 2013 میں بھی کرپٹ عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کی محنت کی بدولت پارٹی پورے صوبے میں فعال و منظم ہوچکی ہے، انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے، اس موقع پر ملک حمزہ خان ناصر، ماجد تاجک، عین الدین بڑیچ ، گل زمان خان ، شایان منظور و دیگر بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات