Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے ایران روانہ

جمعرات 2 جولائی 2026 19:54

گورنر خیبرپختونخوا  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

گورنر آفس کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوئے۔ دورہ ایران کے دوران پاکستانی وفد سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور دیگر تعزیتی تقریبات میں شرکت کرے گا۔ وفد ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا جن میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات