Live Updates

فلک جاوید کی درخواست ضمانت پرسماعت 9جولائی تک ملتوی

جمعرات 2 جولائی 2026 17:00

فلک جاوید کی درخواست ضمانت پرسماعت 9جولائی تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) عدالت نے زمان پارک میں اسلام آبادپولیس پر حملے کے مقدمے میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت پرسماعت 9جولائی تک ملتوی کر دی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔

پراسکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی توعدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیااورفلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 9جولائی تک ملتوی کر دی۔فلک جاوید نے جیل سے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزمہ کو ضمانت پر رہائی دی جائے ۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ فلک جاوید اس مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے،ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملے میں ملوث ہے،ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہواتھا ،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلیے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی۔

سرکاری وکیل کے مطابق مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا،پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات