راولپنڈی، 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2026 19:57

راولپنڈی، 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) روات پولیس نے 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص بھی گھریلو ملازم ہے،جس نے اس کی بیٹی سے زیادتی کی، روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر انعم شیر من نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین، بچوں سے زیادتی،ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :