بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط کی ادائیگیاں شروع

جمعرات 2 جولائی 2026 17:32

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط کی ادائیگیاں   شروع
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2026ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط کی ادائیگیاں آج سے شروع ہو گی ہیں ۔مستحقین کی سہولت کے لیے ضلعی اور تحصیل دفاتر میں خصوصی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گی ہے شدید گرمی اور خراب موسم سے بچاؤ کے لیے دفاتر میں پناہ گاہیں قائم کر دی گیں ہیں تمام بی آئی ایس پی دفاتر میں مستحقین کے لیے ٹھنڈے پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

ہر ضلع اور تحصیل دفتر میں کمپیوٹرائزڈ شکایت ڈیسک قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے۔شکایات کے فوری اندراج کے لیے آئی جی ایم ایس سسٹم اور شکایتی فارم دستیاب ہوں گے۔نوٹیفیکیشن مستحقین کو سم ایکٹیویشن اور نئے ادائیگی ماڈل سے متعلق مکمل رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن بی آئی ایس پی نارتھ زون نے تمام افسران کو انتظامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔ زونل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی نارتھ (پنجاب) کی منظوری سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :