پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا قرعہ اندازی کے ذریعے ہرسال اپنے ملازمین کو حج پر بھجوانا شاندار اقدام ہے ‘شافع حسین

جمعرات 2 جولائی 2026 19:54

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا قرعہ اندازی کے ذریعے ہرسال اپنے ملازمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام حج قرعہ اندازی 2027 کی تقریب پیسک ہاس میں منعقد ہوئی ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الہی،ڈائریکٹرز اور پیسک ملازمین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

سال 2027میں حج کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی مختلف کیٹیگریز میں سے 8 خوش نصیبوں کے نام نکالے گئے ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ایم ڈی پیسک مبین الہی نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا ۔ صوبائی وزیر نے حج قرعہ اندازی 2027 میں نام نکلنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے اپنے ملازمین کو ہرسال قرعہ اندازی کے ذریعے حج کیلئے بھجوا جانا شاندار اقدام ہے اس پروگرام کے تحت اب تک پیسک کے 296 ملازمین حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ سال 2027 میں پیسک کے 8خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کریں گے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر ایک کو حج کی سعادت نصیب کرے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب دعاں میں یاد رکھیں اور ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔

متعلقہ عنوان :