لاہور میں سکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، بچے سمیت5 افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 2 جولائی 2026 17:38

لاہور میں سکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، بچے سمیت5 افراد زخمی ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں سکول کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت5 افراد زخمی ہوگئے، دس بچوںکو بحفاظت نکال لیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کی چھت اچانک بیٹھ گئی، حادثے کے بعد ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 10 بچوں کو بحفاظت نکال لیا، بدقسمتی سے ملبے تلے دب جانے کے باعث ایک بچہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ جب حادثہ ہوا اس وقت پابندی کے باوجود سکول میں سمر کیمپ جاری تھا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق دومنزلہ عمارت کی دوسری منزل کا لینٹر گرا، لینٹر کچا ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکے سے نیچے گرا، جب چھت گری اس وقت بچے پڑھ رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایم ایس سروسز ہسپتال کے مطابق زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک بچہ ہسپتال میں مردہ حالت میںلایا گیا، چار زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں کوئی بچہ نہیں، زخمیوں کو سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں تاہم تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔ایک سات سالہ زخمی بچہ شایان نجی ہسپتال میں لایا گیا جسے طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :