ٹھٹھہ میں خسرہ کی وبا پر کنٹرول نہیں ہوا ، مزید ایک بچہ جاں بحق ، تعداد 8ہوگئی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:46

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ٹھٹھہ میں خسرہ کی وبا پر کنٹرول نہیں ہوا ۔ مزید ایک بچہ جاں بحق ، جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 8ہوگئی محکمہ صحت نے کوئی نوٹیس نہیں لیا تفصیلات کے مطابق ایک ماہ کے اندر مکلی کے نواحی گاوں امام بخش پالاری میں خسرہ کی بیماری پر کنٹرول نہیں ہوسکا ہے ، گذشتہ رو ز معصوم بچی صبا خاتوں خسرہ کی وبا کی وجہ سے جان بحق ہوگئی ہے اسی طرح ایک ماہ کے دوران مذکورہ گاوں میں خسرہ کی وجہ سے جان بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ، مزید ایک بچی کی ہلاکت پر بچے کے ورثہ نے مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرا کیا ہے اس سلسلے میں بشام پالاری اور دیگر نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران آٹھ بچوں کی ہلاکت کے باوجود محکمہ صحت نے کوئی نوٹیس نہیں لیا ہے ، جبکہ سول اسپتال مکلی میں بھی خسرہ کی بیماری کو کنٹرول کرنے کا کوئی موثر علاج نہیں ہوتاہے جس کی وجہ گاوں میں بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے انھوں نے سیکریٹری صحت اور ڈی ایچ او ٹھٹھہ سے گاوں میں صحت کی ٹیمیں بھیجنے کا مطا لبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :