جرمن سفیرر مارٹن کوبلر کی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل سے ملاقات

اتھارٹی قوانین، انتظامی و آپریشنز طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت،جرمن سفیر کا پیکجنگ ریگولیشن لانے پر اتھارٹی کو خراج تحسین

جمعہ 20 اپریل 2018 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) جرمن سفیرر مارٹن کوبلر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر آمد میںڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل سے ملاقات کی۔ملاقات میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین، انتظامی و آپریشنز طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جرمن سفیر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی پیکجنگ ریگولیشن لانے پر اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی جی فوڈ کو فوڈ گریڈ پیکجنگ کو فروغ دینے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

اس حوالے سے مارٹن کوبلر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انتہائی قلیل عرصے صوبہ بھر میں معیاری اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نہ صرف عالمی معیار کے مطابق قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاہے بلکہ ادارے کو ایک منظم اورمربوط شکل دے کر ملاوٹ مافیا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک ایسا ادارہ ہے جس نے نہ صرف لوکل عوام کو محفوظ خوراک کے کلچر سے متعارف کروایا ہے بلکہ غیر ملکی افراد کا پاکستان کے کھانے کے معیار پر اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھابوں کے صوبے پنجاب کے کلچر کو محفوظ کیا ہے اور معیار میں بہتری لا کر صوبے کی پہچا ن کو خراب ہونے سے بچایا ہے۔

پیکجنگ مٹیریل میں پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنا ماحولیاتی تحفظ کی طرف ایک انقلابی قدم ہے اور پیکجنگ میں فوڈ گریڈ مٹیریل کے استعمال سے خوراک سے جڑی متعددبیماریوں کو کم کیا جا سکے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک کے استعمال کو کنٹرول اور اس کے ماحولیاتی نقصانات کو کم کرنے میں جرمنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمن پلاسٹک کنٹرول ماڈل قابل تقلید ہے۔ فوڈ گریڈ پیکجنگ کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں پیکجنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :