عدلیہ کے دائرہ کار کو بڑھانے کا بل منظور کروا کر فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق بحال کر دیئے ہیں، راجہ فیصل زمان

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:43

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے کہا ہے کہ عدلیہ کے دائرہ کار کو بڑھانے کا بل منظور کروا کر فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق بحال کر دیئے ہیں، بل کی منظوری سے ایف سی آر کا قانون ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئے عدلیہ کے دائرہ کار کو فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کیا ہے اور صدر پاکستان کی جانب سے منظوری کے بعد اب عدلیہ کا دائرہ فاٹا تک بڑھ گیا ہے۔

راجہ فیصل زمان نے کہا کہ اس بل کی منظوری مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کارنامہ ہے جس پر پارٹی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے، اس بل کی بدولت فاٹا کے عوام کی ایف سی آر کے قانون سے جان چھوٹ رہی ہے۔