ٹر یلراوردودھ والی گاڑی میں تصادم تین افراد جاں بحق دو زخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:04

چیچہ وطنی۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) چیچہ وطنی کے قریب ٹریلر اور دودھ والی گاڑی میں تصادم سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں،ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ اقبال نگر کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر نے مخالف سمت سے آنیوالے دودھ والے ٹینکرکو ٹکر مار دی ،حادثہ کے نتیجہ میں دونوں گاڑیو ں میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔