واحد ویلفیئر پراجیکٹس کے زیرِ اہتمام موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:52

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) واحد ویلفیئر پراجیکٹس کے زیرِ اہتمام موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشینوں اور ادویات کے ذریعے کانوں کی صفائی اور ساٹھ بہرے حضرات کے لیے فری آلہٰ سماعت مہیا کئے گئے۔ اس ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں دو سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ عبدالشکور نقشبندی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتیں عطا فرمائیں اور اسے ایک دوسرے کی ہمدردی اور ایثار کے جذبے سے بھی روشناس کرایا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور دکھ سکھ میں شریک ہونے کا حکم بھی ارشاد فرمایا۔

اس جذبہ انسانی اور سرمایہ انسان کے تحت الحمداللہ واحد ویلفیئر پراجیکٹس کے زیر اہتمام یہ کیمپ بھی سابقہ روایات کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہرے لوگوں کے لیے اس طرح کا کیمپ پہلی مرتبہ ہمارے علاقہ میں منعقد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :