وزیر اعظم فاروق حیدر خان کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ پورے آزاد کشمیر کی عوام نے بھرپور سراہا ‘

کابینہ کی توسیع سے محکمہ جات کی کار کردگی بہتر ہو گی ایک وزیر کے پاس ایک سے زیادہ محکموں کی وجہ سے کام کا بہت زیادہ بوجھ تھا مسلم لیگ (ن) کے بانی رہنما راجہ محمد یٰسین کی بات چیت

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے بانی رہنما راجہ محمد یٰسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ پورے آزاد کشمیر کی عوام نے بھرپور سراہا کابینہ کی توسیع سے محکمہ جات کی کار کردگی بہتر ہو گی ایک وزیر کے پاس ایک سے زیادہ محکموں کی وجہ سے کام کا بہت زیادہ بوجھ تھا اسی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہونے میں مشکلات پیدا ہو رہی تھیں کایبنہ میں توسیع کے بعد عوام کے حقیقی معنوں میں ریلف مل سکے گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ 4چڑھوئی راجہ محمد یٰسین نے اپنی رہائش گاہ نارمے ہائوس F/2میرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ یاسر ایڈووکیٹ، ماجد حسین ایڈووکیٹ، عمار ایوب ایڈووکیٹ، اور عمران فاضل چوہدری ایڈووکیٹ کے علاوہ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

راجہ محمد یٰسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں کوئی دیقیقہ فروگزشت برداشت نہیں کر رہی کابینہ میں توسیع آزاد کشمیر کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا جس کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورا کر دیا اب ہر وزیر حکومت کے پاس ایک ایک محکمہ ہے ہر وزیر اپنی توجہ اپنے اپنے محکمہ جات پر لگائے گا تو کار کردگی بہتر ہوگئی ایک سوال کے جواب راجہ یٰسین نے کہا کہ نئے منتخب ہونے والے تمام وزراء تجربہ کار ہیں تمام وزراء محکمہ جات کو چلانے میں وسیع مہارت رکھتے ہیں جس جس وزیر کو جوجو محکمہ دیا گیا وہ ان محکمہ جات میں تجربہ بھی رکھتے ہیں عوام تھوڑے عرصہ تک کھوٹے اور کھرے کی پہنچان کر سکیں گے آزاد کشمیر کی عوام نی2016کے عام انتخابات میں جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اتریں گے آزاد حکومت نے آتے ہی محکمہ تعلیم میں NTSمعتارف کروایا تاکہ سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو اورپڑھے لکھے با صلاحیت لوگ آگے آ سکیں آزاد کشمیر کی عوامی جمہوری حکومت سے کوئی بھی غیر قانونی کام کی توقع نہ رکھے تمام جائز کام بغیر سفارش کے ہوں گے۔