ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے ،چوہدری خوش اختر سبحانی

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر چودھری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن ، لوٹ مار اور غلط پالیسیوں سے عالمی سطح پر پاکستان امیج متاثر ہوا۔ ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع دھیرا سندھا میں مسلم لیگ(ن) کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی ، رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی ، رکن صوبائی اسمبلی ارشد وڑائچ ، چیئرمین ملک محمد صدیق اعوان ، حاجی عبد القیوم ، چودھری محمد لطیف ، محمد عرفان نارو ، چودھری ناصر سبحانی ، چودھری امتیاز جٹ وائس چیئرمین ، حاجی افضال ، پیر سید فیض الحسن نقوی ، ملک عظیم و دیگرنے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت ملک تیزی سے ترقی کریگا ۔ ہمارے منصوبے شفافیت ، رفتار اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) ایک نظریے کا نام ہے اور میاں محمد نواز شریف کو لوگ پسند کرتے ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی ہے اور ہم میاں محمدنواز شریف اور میاں شہباز شریف کے بازو ہیں اور قوم میاں برادران کے بازو مظبوط کرے تا کہ ترقی کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے ۔