میرپور‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور مختار علی بٹ کی زیر نگرانی-پنشنرز سہولت سیل قائم کر دیا گیا

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میرپور میں دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء اور ریٹائر ہونے والے جملہ ملازمین کی سہولت و پنشن کے معاملات کو ترجییی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور راجہ لیاقت علی خان نے ناظم اعلٰی حسابات کی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور مختار علی بٹ کی زیر نگرانی-پنشنرز سہولت سیل"Pensioners Facilitation Cell " قائم کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ناظم اعلٰی حسابات آزاد کشمیر محمد ایاز کے پنشنرز کے لئے اصلاحاتی ایجنڈا کا حصہ ہے۔ضلعی دفتر حسابات ہمہ وقت ملازمین اور پنشنرز کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اب تک پنشنرزکے لیے محکمہ حسابات آزاد کشمیر و کشمیر کونسل کی جانب سے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان میںپنشن کی کمپیوٹرائزیشن ،ادائیگی بذریعہ DCS ( یعنی ذاتی بینک اکائونٹس)،پنشنرز کو ان کی پنشن بغیر اکائونٹ آفس جائے ادائیگی، وقت، قطار اور انتظار کی قید سے آزاد ادائیگی نظام، پنشنرز کو بروقت PPO کی اجرائیگی،پنشنرز کی شکایات کی فوری دادرسی،پنشنرز کو ان کی پسند کے بینک سے ذاتی بینک اکائونٹ کے ذریعے پنشن کی ادائیگی اور پنشنرز کو حکومت کی طرف سے پنشن میں کئے گئے وقتاً فوقتاً اضافہ جات کا خود بخود(خودکار نظام کے تحت) شامل کرنا قابل ذکر اقدامات اور سہولیات ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی دفتر حسابات میرپور پنشنرز اور ملازمین کو سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔ ناظم اعلٰی حسابات آزاد کشمیر و کشمیر کونسل کے ملازمین و پنشنرز دوست اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پنشنرز و ملازمین کی مثبت آراء محکمہ حسابات کے نظام میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :