آپ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں آپ کے ساتھ میرا روحانی واسطہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا، شاہ محمود قریشی

ْ2018کے الیکشن میں سندھ آرہا ہوں اور آصف علی زرداری سے سخت مقابلہ کروں گا، گھوٹکی میں خطاب

اتوار 22 اپریل 2018 21:00

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پی ٹی آئی کے رہنما اور غوثیہ جماعت کے سربراہ شاہ محمود قریشی گھوٹکی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اوباڑو میں ریتی روڈ کے مقام چاچڑ ہاس میں علی نواز چاچڑ نے اپنے مرشد کا استقبال کیا اس موقع پر غوثیہ جماعت کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے اپنے مریدین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں آپ کے ساتھ میرا روحانی واسطہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا آپ میرے مرید ہیں اور ہمیشہ رہیں گے انہوں مزید کہا کہ 2018کے الیکشن میں سندھ آرہا ہوں اور آصف علی زرداری سے سخت مقابلہ کروں گا آصف علی زرداری روک سکتا ہے تو روک لے انہوں مزید کہا کہ سینٹ الیکشن میں ہم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیا ہم نے بلوچستان کی عوام کی ضروریات اور احساس محرومی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی مدد کی ہے ہمارے اس عمل سے بلوچستان صوبہ مضبوط ہوا ہے اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو لوٹنے کی قسم کھائی ہوئی ہے لوگوں کو پانی کے لئے صاف پانی میسر نہیں ہیں ترقیاتی فنڈز کو بھی اپنی ذاتی ضروریاتِ کے لئے خرچ کیا جا رہا ہے پنجاب کے بعد اب سندھ سے بھی لوٹ مار کا خاتمہ ہو گا اور اب 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی پورے پاکستان سے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی میرا میرے مریدوں کے ساتھ روحانی واسطہ ہے اور رہے گا سیاسی طور پر یہ آزاد ہیں اپنے علاقے میں جو ان کو اچھا لگے اس کو ووٹ دیں اس موقع پر پی ایس پانچ کے نامزد امیدوارمیر شہریار خان شر اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔