شہباز شریف 2روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 2روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،کراچی پہنچنے پر پنجاب کے صوبائی وزیررانامشہود،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اوردیگر شخصیات نیشہبازشریف کااستقبال کیاہے،دوروزہ دورے کے دوران شہبازشریف مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ،شہباز شریف ایم کیو ایم بہادرا?باد کے مرکز بھی جائیں گے جبکہ مردان ہاؤس میں اے این پی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اس کے علاوہ شہباز شریف بلدیہ ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔