سوشل میڈیا ٹیمیں عوام میںنیکی کے فروغ اور پشتیبانی کیلئے برق رفتاری سے کام کو آگے بڑھائیں،عبد الواسع

انسانی معاشرہ کوسوشل میڈیا سے پوری طرح مستفیدہونے کیلئے مطالعہ ، مشاہدہ اور علم کی قوت پیدا کرنا اشد ضروری ہے ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) عوام سوشل میڈیا سمیت تمام میدانوں میں نیکی کے فروغ اور پشتیبانی کیلئے آگے بڑھ کر جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ د یں اورمغرب کی پاکستان دشمنی کی بازی الٹ دیںسوشل میڈیا ٹیمیں عوام میں اس کیلئے برق رفتاری سے کام کو آگے بڑھائیںسوشل میڈیا رواں دور میںوقت سے بھی ایک قدم آگے رہنے کیلئے مؤثر قوت ہے سوشل میڈیا خبر رسانی کے تمام ذرائع میں سب سے تیز تر اور سب پر حاوی ہے ۔

انسانی معاشرہ کو اس سے پوری طرح مستفیدہونے کیلئے مطالعہ ، مشاہدہ اور علم کی قوت پیدا کرنا اشد ضروری ہے غیر مسلم معاشروں نے اس کے منفی پہلو کو ترجیح دے کر انسانیت کے خلاف اقدام کیا ہے ایسے منفی اقدامات سے پیدا نقصانات کی تلافی کے لئے دور حاضر کے تقاضو ں اور ان تکمیل کیلئے علم اور دلیل کا حامل ہونا ضروری ہے یہ ایک چیلنج ہے اور ہم اس کا جواب دینے کی صلاحیت کو مزید بڑھا رہے ہیں سو شل می-ڈیا ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے عوام میں شعور بیدار کریں اور ان کونیک و بد کا فرق بتاتے ہوئے الیکشن 2018 ؁ ء کو من الظلمٰت سے الی النور کی روشن صبح میں بدل دیں۔

(جاری ہے)

پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا تمام شعبوں میں ایک مثبت انقلابی جذبہ سے کام کرنے کے لئے دور تک میدان خالی ہے جس میں انسانیت کیلئے سایہ دار اور پھل دار شجر کاری ضروری ہے یہ کام اکیلے کرنے کا نہیں عوام کو اپنا ہمدم اور ہم رکاب بنا کر نئے گلشن آباد کرنے کا ہے یہ کام جماعت اسلامی جیسی دینی قوتیں ہی کر سکتی ہیں عوام سوشل میڈیا سمیت تمام میدانوں میں نیکی کے فروغ اور پشتیبانی کیلئے آگے بڑھ کر جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ د یں اور ر مغرب کی پاکستان دشمنی کی بازی الٹ دیںسوشل میڈیا ٹیمیں عوام میں اس کیلئے برق رفتاری سے کام کو آگے بڑھائیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبد الواسع نے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا زیر اہتمام اور سائبر فورم پاکستان کے تعاون سے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں منعقدہ " سوشل میڈیا مہارتی تربیت ورکشاپ " کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ ، سائبر فورم پاکستان کے سپیکر حافظ احسان الحق اعوانؔ، عنایت اللہ کامران ، صوبائی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج صداقت محمود غازی ، جے آئی یوتھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعا ت نعیم خان عیسکی، جے آئی یوتھ سوشل میڈیا کے انچارج بلا ل احمد اور دیگر ذمہ داران اور شرکا ء بھی موجود تھے عبد الواسع نے کہا کہ پاکستان شہیدوںکے خون اور بزرگوں کی انتھک محنتوں سے حاصل ثمر اور امانت ہے اس کی حفاظت اور ترقی کیلئے سیاسی میدان میں باخبراور متحرک سوشل میڈیا ٹیم کا وجود ضروری ہے جو علم اور دلیل کی قوت سے مزین ہو تاکہ پاکستان ترقی اور فلاح کی کی منزلوں سے جلد از جلدہمکنار ہو سکے ۔