نیلم ویلی کے سیاحتی مقامات پر خالصہ جات پر قبضہ کے لیئے مافیہ ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گیا

اہم بیوروکریٹ نیلم کی سیاسی جماعت کے رہنماء کے ساتھ ساز باز کرکے کیرن بیلہ کو اپنے عزیز کے نام کروانے میں سر گرم

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) نیلم ویلی کے سیاحتی مقامات پر خالصہ جات پر قبضہ کے لیئے مافیہ ایک مرتبہ پھر سرگرم عمل اہم بیوروکریٹ نیلم کی ایک سیاسی جماعت کے رہنماء کے ساتھ ساز باز کرکے کیرن بیلہ کو اپنے عزیز کے نام کروانے میں سر گرم ،ضلعی انتظامیہ بے بس سپیکر اسمبلی بھی خاموش عوامی حلقوں نے احتجاج کے لیئے سر جوڑلیئے۔

تفصیلات کیمطابق نیلم ویلی کے معروف سیاحتی مقام کیرن بیلہ پر قبضہ جمانے کے لیئے مافیہ سر گرم قبل ازیں بھی ایک سیاسی رہنماء نے مذکورہ رقبہ پر قبضہ کرنے کے لیئے فائل پراسز کیا تھا جسے سابق ڈی سی نیلم نے ناکام بنایا اب ایک مرتبہ پھر اہم بیوروکریٹ کی مدد سے مذکورہ بیلہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،کیرن بیلہ کو اپنے ایک عزیز کے نام کروانے کے لیئے موصوف نے انتظامیہ نیلم پر دبائو بڑھانا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دن خفیہ دورے پر بدوں شیڈول و پرو ٹوکول نیلم پہنچے اس دوران کیرن بیلہ کا معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر انتظامی آفیسران دفتری ٹائم کے بعد طلب کیئے سیاسی جماعت کے رہنماء کی طرف سے پر تکلف کھانا دیا گیاعوامی حلقوں میں شدید تشویش نیلم کے خالصہ جات پر قبضہ نہیں کرنے دیں گئے چیف سیکرٹری نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کریں گئے عوامی و سیاسی سماجی حلقوں کا مطالبہ؛

متعلقہ عنوان :