ممتاز روحالی پیشواء میان زیبال الرحمن ایک ہفتہ کے دورہ پر وادی نیلم پہنچ گئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ممتاز روحالی پیشواء میان زیبال الرحمن ایک ہفتہ کے دورہ پر وادی نیلم پہنچ گئے۔ روحانی محافل میں شرکت، امن اور سلامتی کے لئے دعائیں۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز روحانی پیشواء حضرت میاں زیبال الرحمن مریدین کی دعوت پر ایک ہفتہ کے دورہ پر وادی نیلم پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے ان کا استقبال کیا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف جگہوں پر منعقدہ روحانی محافل میں شرکت کی ہے۔ امن اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیںکی گئی ہیں۔ میاں زیبال الرحمان کے تمام عالم اسلام سے صفوں میں اتحاد قائمرکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر اسلام کو نیچا دکھانے کے لئے مسلمانوں کی صفوں میں تفریق پیدا کی جا رہی ہے۔ امت محمدؐ عالم کفار کی سازشوں کا مقابلہ تدبیروں سے کرے اور ان کے مقابلے میں جدید علوم کو حاصل کرے علم سے دوری مسلمانوں کی پستی کی وجہ ہے۔دین اسلام دنا و آخرت کی نجات ہے۔