آصف زرداری ہی سیاسی کا کامیاب شکاریہے، سید ناصر حسین شاہ

شکاری ٹوپی پہننے سے کوئی شکاری نہیں بنتا ، نیب زدہ وزیروں کو ساتھ لیکر گھومنے والوں کا مستقبل جیل ہے، مہنگی ترین بسیں چلانے والے لاہور کو پانی اور اسپتال نہ دے سکے،سندھ کی لوڈ شیڈنگ پر شہباز شریف کا پنکھا کہاں گیا، بیان

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) صوبائی وزیربرائے اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکاری ٹوپی پہننے سے کوئی شکاری نہیں بنتا ، سیاست میں ایک ہی کامیاب شکاری ہے جسکا نام آصف زرداری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب زدہ وزیروں کو ساتھ لیکر گھومنے والوں کا مستقبل جیل میں ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مہنگی ترین بسیں چلانے والے لاہور کو پانی اور اسپتال نہ دے سکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے سندھ کو اسکے حصے کا بجٹ اور پانی دیں پھر سندھ میں سیاست کریں، سندھ کی لوڈ شیڈنگ پر شہباز شریف کا پنکھا کہاں گیا۔ انہوں نے کہا کہ شوباز شریف ایکٹنگ سے زیادہ عوام کی خدمت پرتوجہ دیتے تو یہ دن دیکھنے نہ پڑتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ شہباز شریف کا منہ چڑا رہا ہے ، پانچ سال میں کراچی کو ایک منصوبہ دیا وہ بھی نامکمل۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پنجاب کے کسی اسپتال کا دورہ کرلیں تو بھائیوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ نے نہ پہلے ن لیگ کو لفٹ کرائی نہ اب ووٹ دینگے۔