کوٹلی ‘آفیسراطلاعات سردار محمد اکمل خان کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس ‘سنیئر صحافی شہزادہ اقبال کے والدکی وفات پر اظہار افسوس

پیر 23 اپریل 2018 15:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء)آفیسراطلاعات سردار محمد اکمل خان کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میںفوٹوگرافرنعیم کوکب،راجہ ساجد، صداقت مغل نے شرکت کی اجلاس میںسنیئر صحافی شہزادہ اقبال کے والد محترم ماسٹر مرزا محمد اقبال اور کنٹری نیوز کے چیف ایڈیٹر سردار حمید خان کے والد اور محکمہ اطلاعات ضلع کوٹلی کے کلرک شہزاداحمد ملک کے ماموں ملک علی محمدکی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔