آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا مسٹر جسٹس اظہر سلیم بابر اور مسٹر جسٹس محمد شیراز کیانی پر مشتمل شریعت اپیلیٹ بینچ، سرکٹ بینچ کوٹلی میں 23 اپریل تا 5 مئی مقدمات کو نمٹائے گا

پیر 23 اپریل 2018 15:07

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) رجسٹرار آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے مطابق آزاد جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر آزاد جموںوکشمیر ہائی کورٹ کا مسٹر جسٹس اظہر سلیم بابر اور مسٹر جسٹس محمد شیراز کیانی پر مشتمل شریعت اپیلیٹ بینچ 23 اپریل تا 5 مئی کے دوران سرکٹ بینچ کوٹلی میں مقدمات کو بعدازسماعت نمٹائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نئے دائرکردہ مقدمات کی بھی سماعت کی جائے گی ۔ یہ بات رجسٹرار کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :