ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل کا محکمہ حسابات کے مرکزی دفتر اورشعبہ پنشن مظفرآباد کا اچانک دورہ‘ ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان

پیر 23 اپریل 2018 19:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل آزادکشمیر محمد حسن رانا نے آج محکمہ حسابات کے مرکزی دفتر اورشعبہ پنشن مظفرآباد کا اچانک معائینہ کیا انہوں نے سرکاری امور کی انجام دہی کے حوالے سے ملازمین کی استعداد کار کے بارے میں افسران سے بریفنگ لی اور موقع پر ہدایات جاری کیں اور اس امر کی سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیںانہوں نے محکمہ حسابات کے افسران اور ملازمین کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

متعلقہ عنوان :