ہمیں پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا، سابق بھارتی آرمی چیف کھلم کھلا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگ گئے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل اپریل 11:54

ہمیں پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا، سابق بھارتی آرمی چیف کھلم کھلا ..
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اپریل 2018ء) سابق آرمی چیف بکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا۔اور پاکستان میں ایسے مسائل پیدا کرنے ہوں گے پاکستان کی توجہ اصل معاملات سے ہٹ جائے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت کے سابق آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔۔بھارت کے سابق آرمی چیف بکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اور پاکستان میں جاری پاکستان مخالف تحریکوں کو ہوا دینی ہو گی تا کہ پاکستان میں انتشار پھیلا سکے۔۔سابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا خون بہا کر ہم پاکستان فوج کی توجہ ہٹا سکتے ہیں۔اور ایسے مسائل پیدا کرنے پڑیں گے جس میں پاکستان اپنے مسائل میں الجھا رہے۔بکرم سنگھ کھلے عام دہشت گردی پر اکسانے لگ گئے۔بکرم سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے مسائل بڑھانے کے لیے جلتی پر تیل ڈالنے کی ضروت ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: