مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

منگل 24 اپریل 2018 12:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد30500 کیوسک اور اخرج 25000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد26400 کیوسک اور اخراج26400 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پر پانی کی آمد33600کیوسک اور اخراج28000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 8800کیوسک اور اخراج9400کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1401.68 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.182 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1099.25فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.330 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :