جامعہ پشاور کے طلبہ کا سپریم کورٹ کامطالعاتی دورہ،عدالتی کارروائی بھی دیکھی

منگل 24 اپریل 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جامعہ پشاور کے طلبہ کے ایک وفد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کیا ۔وفد میں بی ایس، ایم ای/ ایم ایس سی اور ایم فل کے طلبہ شامل تھے جبکہ قیادت پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی نے کی۔

(جاری ہے)

وفد نے سپریم کورٹ میوزیم، لائبریری اور کورٹ رومزدیکھے جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جاری ایک کیس کی سماعت کی کارروائی بھی دیکھی گئی۔